دل کو رنگِ خدا نمائی دوں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 جنوری 2008 ء میں شامل اشاعت مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کے کلام میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے۔
دل کو رنگِ خدا نمائی دوں
ہر طرف میں ہی میں دکھائی دوں
تو ہی معبود ہے تو ہی مسجود
یہی کہتا ہوا سنائی دوں
تیری توحید کے الاپوں راگ
دل کو ہر شرک سے رہائی دوں
دل میں ابھرے جو تیرا نقشِ جمیل
نقد جاں بہر رونمائی دوں