دل کے آنگن میں آہٹیں کیسی – غزل
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍جولائی 2005ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک غزل شائع ہوئی ہے۔ اس غزل سے انتخاب پیش ہے:
دل کے آنگن میں آہٹیں کیسی
کون آیا ہے یہ راحتیں کیسی
زیست کا کوئی اعتبار نہیں
بے وجہ سی یہ نفرتیں کیسی
موسموں کی طرح بدلتے ہوں
ایسے لوگوں کی چاہتیں کیسی