دل ہوا خوں مرا اور جگر چاک ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12جون 2010ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد عابد صاحب کے کلام میں شہدائے لاہور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
دل ہوا خوں مرا اور جگر چاک ہے
ضبط ناچار اور اشک بے باک ہے
آج ٹوٹا ہے مجھ پہ وہ کوہِ ستم
چشم ، تر ہے تو عارض بھی نمناک ہے
کرب وہ ہے کہ سارا جہاں رو پڑا
یہ زمیں تو زمیں آسماں رو پڑا
جس کی فطرت میں رکنا ہی لکھا نہیں
چلتے چلتے مرا کارواں رو پڑا