دنیا کا دوسرا بڑا دریا: دریائے ایمیزون (جنوبی امریکہ)

روزنامہ ’الفضل ربوہ ‘‘ 20ستمبر 2012ء میں دنیا کے دوسرے بڑے دریا، دریائے ایمیزون، کا تعارف شائع ہوا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا دریا نیل ہے۔
دریائے ایمیزون (Amazon) پَیرو کے انڈس سے نکل کر جنوبی امریکہ میں قریباً 6337کلومیٹر تک بہنے اور پچیس لاکھ مربع میل کے رقبے کو سیراب کرنے کے بعد بحرالکاہل میں جاگرتا ہے۔ مختلف مقامات پر ایک ہزار سے زیادہ دریا اس میں گرتے ہیں چنانچہ سمندر کے قریب اس کا دہانہ دوسو میل چوڑا ہے اور اس کا پانی گرنے سے پیدا ہونے والی رَو سمندر میں ڈیڑھ سو میل دُور تک اثرانداز ہوتی ہے۔ اس دریا میں جتنا پانی جمع ہوتا ہے وہ دنیا کی سطح پر بہنے والے کُل پانی کا پانچواں حصہ ہے۔
دریائے ایمیزون کے جنگلات کا رقبہ ، ستّرلاکھ مربع کلومیٹر، یعنی یورپ کے رقبے سے زیادہ ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کرۂ ارض پر موجود آکسیجن میں سے آدھی ایمیزون کے جنگلات خارج کرتے ہیں۔ ان جنگلوں میں حشرات الارض، جانوروں اور پودوں کی لاتعداد اقسام موجود ہیں ۔ یہاں سے اب تک کیڑے مکوڑوں کی 800 سے زیادہ اقسام جمع کی جاچکی ہیں۔ دریا میں سینکڑوں اقسام کی مچھلیاں نیز بحری گائے، کچھوے اور اژدہے بھی پائے جاتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں