دنیا کا مؤثر ترین انسان

1978ء میں نیویارک میں شائع ہونے والی کتاب “The Hundred” میں ایسے ایک سو انسانوں کے حالات زندگی اور کارنامے بیان کئے گئے ہیں جو مؤثر ترین شخصیات ہیں۔ اس میں سرفہرست حضرت محمدمصطفیﷺ کا اسم گرامی ہے۔

مائیکل ایچ ہارٹ نامی مصنف کے خیال میں دنیا میں عظیم انسان تو بہت سے گزر چکے ہیں لیکن ایسے انسان جنہوں نے تاریخ انسانی میں سب سے زیادہ دیرپا اثر چھوڑا اور لوگوں کی زندگیوں کو نیا انداز دیدیا ، اُن کا ذکر اس کتاب میں ہے۔ فہرست میں آنحضورﷺ کے بعد بالترتیب نیوٹن، حضرت عیسیٰ ؑ، گوتم بدھا، کنفیوشس، سینٹ پال، سائی لون، گوٹن برگ، کولمبس اور آئن سٹائن ہیں۔
کتاب میں متعدد تاریخی حوالہ جات، جدول اور انڈیکس وغیرہ دیئے گئے ہیں۔
مصنف نے آنحضورﷺ کے حوالہ سے یہ بھی لکھا ہے کہ :-
’’دنیا کی مؤثر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر محمدﷺ کا انتخاب کرنے میں غالباً کچھ لوگ حیران ہوں گے اور کچھ شاید استفسار کریں گے لیکن تاریخ انسانی میں وہ تنہا شخصیت تھے جو مابہ الامتیاز مذہبی اور دنیوی سطحوں پر کامیاب رہے تھے۔
محمدﷺ کا نسب اگرچہ منکسرالمزاج خاندان سے تھا، اس کے باوجود انہوں نے نہ صرف دنیا کے ایک عظیم مذہب کی بنیاد رکھی بلکہ اس کی وسیع اشاعت و تشہیر کے بھی وہ بانی مبانی تھے اسی وجہ سے وہ مؤثر سیاسی لیڈر بھی بن گئے۔ آج اُن کی وفات کے تیرہ صدیوں بعد بھی اُن کا اثر نہایت طاقتور اور وسیع ہے۔‘‘
اس کے بعد مصنف نے آنحضورﷺ کی ابتدائی زندگی اور بعثت کے علاوہ آپؐ کی ہجرت اور جنگی فتوحات کو تفصیل سے بیان کرنے کے بعد بعض دیگر شخصیات (بشمول حضرت عیسیٰ ؑ) سے آنحضورﷺ کا تقابلی جائزہ پیش کیا ہے اور مختلف زاویوں سے آنحضورﷺ کو سر فہرست رکھنے کے کئی جواز پیش کئے ہیں۔
اس مضمون کا ترجمہ مضمون مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 26؍جولائی 2001ء کی زینت ہے۔

جناب زکریا ورک صاحب

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں