دن امن و امان کے پھر پلٹے اور خوف کا عالم دُور ہوا – نظم
ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ لندن مئی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفرؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
دن امن و امان کے پھر پلٹے اور خوف کا عالم دُور ہوا
تاریکیٔ شب کافُور ہوئی سب گھور اندھیرا نُور ہوا
یہ خاص عطائِ ربی ہے ہم اہل وفا، اہل اللہ پر
ہر قلب پہ جلوہ گر ہوکر مامور ابنِ منصور ہوا
اب تھام لو اس کو اے لوگو! جو حبل اللہ اُتر آئی
مانندِ عُروۃُ الوثقیٰ یہ اب دستِ مسرور ہوا