دن پہ شب کا سکوت چھایا ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍جون 2003ء میں ’’فرقت کا گیت‘‘ کے زیرعنوان مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
دن پہ شب کا سکوت چھایا ہے
گیت فرقت کا کس نے گایا ہے
جانے والے تری سلامی کو
قدسیوں کا ہجوم آیا ہے
ابرِ غم پوش! ساتھ میں تیرے
ماہِ مسرور کا بھی سایا ہے