دو خطوط
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍دسمبر 1995ء میں اخبار ’دی نیوز انٹرنیشنل‘ 21؍دسمبر 1995ءمیں شائع شدہ دو خطوط پیش کئے گئے ہیں۔ پہلے خط میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295۔C کے خاتمہ کے لئے دو دانشوروں ڈاکٹر مودودی اور پروفیسر فاطمی کے مطبوعہ مضامین کو سراہا گیا ہے جبکہ دوسرا خط جنرل ضیاء الحق کی قبر کی بےحرمتی پر ان کے شدید برہم صاحبزادے کو مخاطب کرکے لکھا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے دَور میں اور اس کے بعد اب تک بھی اقلیتوں کی قبروں کی بے حرمتی کا احساس کیوں نہیں کیا؟۔