دیدۂ نمناک کا تازہ شمارہ دیکھنا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جنوری 2003ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
دیدۂ نمناک کا تازہ شمارہ دیکھنا
ق قسمت کا سرِ مژگاں ستارہ دیکھنا
منتظر مت رہنا بزم ناز میں فرمان کا
آنکھ کا ارشاد ، ابرو کا اشارہ دیکھنا
مَیں غلام ابن غلام ابن غلام
میری جانب بھی کبھی مُڑ کر خدا را دیکھنا