Tuesday, 15th September, 2026
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

دیکھے ہیں حسیں میں نے زمانے میں ہزاروں – نظم

September 11, 2019 10 مناظر الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6 اپریل 2012ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی ایک غزل شائع ہوئی ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں :

خواجہ عبدالمومن صاحب

دیکھے ہیں حسیں میں نے زمانے میں ہزاروں
پر حُسن تیرا سارے حسینوں سے سوا ہے
کیا نور ہے جو تجھ کو ملا ماہِ مُبیں سے
کیا رنگ ہے جو سارے زمانے سے جدا ہے
لب کھلتے ہی پھولوں کی مہک آتی ہے تجھ سے
ہر دل پہ ترے نُطق کا جادو سا چلا ہے
کچھ روشنی جو مجھ میں سدا رہتی ہے روشن
یہ تیرا کرم تیری محبت کی ضیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *