دے گیا قدسیؔ ہمیں آخر جدائی کا وہ داغ = حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب
محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کے بارہ میں ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت مکرم عبدالکریم قدسیؔ صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:
دے گیا قدسیؔ ہمیں آخر جدائی کا وہ داغ
ایک پاکیزہ گھرانے کا حسیں چشم و چراغ
تھا ہمالہ حوصلہ، فولاد کے اعصاب تھے
وہ یقینا جرأت و ہمت کی آب و تاب تھے
سلسلہ کا وہ فدائی تھا الگ انداز کا
وہ مسافر تھا عجب راہِ نیاز و ناز کا
تھا خلافت کے لئے غیرت کا وہ کوہِ گراں
انکساری کا اطاعت کا وہ بحرِ بیکراں