رات جب اپنے خیالوں میں مَیں تنہا نکلا – نظم

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جولائی 2004ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسلام اختر صاحب کے کلام سے انتخاب پیش ہے:

رات جب اپنے خیالوں میں میں تنہا نکلا
دفعتہً دل سے عجب کیف کا دریا نکلا
بے خودی بامِ افق پر ہوئی سرگرمِ خرام
بے کلی بول اٹھی وہ رُخِ زیبا نکلا
چاندنی رات فقط آنکھ کا جادو نکلی!
لالۂ و گُل کا بھرم ایک تماشا نکلا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں