راہ میں آنکھیں بچھائے ہم کھڑے ہیں سیّدی – نظم
جماعت احمدیہ امریکہ کے رسالہ ’’النور‘‘ جولائی و اگست 2006ء میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالرحمن صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ کے دورۂ امریکہ سے پہلے انتظار کرتے ہوئے کہی گئی:
راہ میں آنکھیں بچھائے ہم کھڑے ہیں سیّدی
تیرے بڑھنے سے قدم اپنے بڑھے ہیں سیّدی
ہر مصیبت سے ہمیشہ ہم لڑے ہیں سیّدی
تیری ہی الفت میں تو ہم بھی مرے ہیں سیّدی
خشک سالی ہے یہاں برسوں سے ہے دورِ خزاں
ارضِ امریکہ بھی دیکھے گی بہاروں کے نشاں
اے بہارِ جاوداں ! دینِ خدا کے پاسباں
کارواں ہے منتظر ، آتے ہیں میرِ کارواں