ربوہ ریلوے سٹیشن پر پینے کا ٹھنڈا پانی
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 1995ء کے مطابق ربوہ ریلوے سٹیشن پر پہلی مرتبہ پینے کے پانی کا باقاعدہ انتظام کردیا گیا ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر نے صدر صاحب عمومی کو اپنے ذرائع سے پانی فراہم کرنے کی اجازت دی تھی چنانچہ 70 ہزار روپے کے اس منصوبہ کے لئے 45 ہزار روپے ایک مخلص احمدی ڈاکٹر نے پیش کئے جبکہ باقی رقم ربوہ ٹاؤن کمیٹی نے مہیا کی۔