ربّ کی رحمت کا اک نشاں دیکھا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2006ء کی زینت قادیان کے تأثرات پر مبنی مکرم عبدالعزیز منگلا صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
ربّ کی رحمت کا اک نشاں دیکھا
مَیں نے امسال قادیاں دیکھا
آسماں سے ملائکہ کا نزول
مَیں نے خود اس جگہ یہاں دیکھا
جوق در جوق لوگ آئے تھے
ارض پر پڑ گئے نشاں دیکھا
کتنے رنگوں کا کتنی نسلوں کا
بن گیا تھا یہ کارواں دیکھا
ایسی دیکھی فضائے روحانی
جیسے نورِ خدا عیاں دیکھا