رحلت سے ایک عالمِ کے عالَم ہے غمزدہ – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍فروری 2010ء میں مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جو محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کی یاد میں کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
رحلت سے ایک عالمِ کے عالَم ہے غمزدہ
نادر وجود تھا جو جدا ہم سے ہو گیا
منبع تھے علم و فضل کے اس کے دل و دماغ
دیں کے لئے جو وقف تھے شام و سحر سدا
تنہا تھا وہ ادب میں ’’حوالوں کا بادشاہ‘‘
کیا خوب اس کو ’’مرد خدا‘‘ نے لقب دیا
تقریر اور تحریر میں اک امتیاز تھا
نادر حوالہ جات کا دریا بہا گیا
کیسے بھلا سکیں گے ہم اس نادر وجود کو
جس کے ہر ایک نقش قدم پر ہے اک دیا
جب بھی کسی عنوان پر وہ لب کشا ہوا
وہ اپنی خوش گفتاری سے مجلس پر چھا گیا