رسالہ ’’النداء‘‘ کینیڈا کا تعارف
مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا ہر سال اپنا رسالہ ’’النداء‘‘ شائع کرتی ہے جس میں مجلس کی سال بھر کی مساعی کے علاوہ بہت سے دلچسپ علمی اور تربیتی مضامین بھی شامل اشاعت کئے جاتے ہیں۔ امسال شائع ہونے والا ضخیم مجلہ A4 سائز کے ایک سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے ۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع ہونے والے اس رسالہ میں رنگین تصاویر کے متعدد صفحات شامل کئے گئے ہیں۔ بہت محنت سے دلچسپ مواد جمع کرنے کے بعد اس مجلہ کی تیاری میں جدید پرنٹنگ کی تمام سہولتوں سے ہرممکن استفادہ کیا گیا ہے۔ اس عمدہ اور مفید پیشکش پر متعلقہ عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ نیز اس مجلہ میں شامل بعض مضامین ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے آئندہ شماروں میں اسی کالم کی زینت بنتے رہیں گے۔