رسالہ ’’الھدیٰ‘‘ کا خلافت جوبلی نمبر
جماعت احمدیہ آسٹریلیا کے رسالہ ’’الھدیٰ‘‘ کا ضخیم ’’صد سالہ خلافت جوبلی نمبر‘‘ A4 سائز کے 216 صفحات پر مشتمل ہے جن میں سے 194 انگریزی حصہ میں اور باقی اردو حصہ میں شامل ہیں۔
رسالہ میں حضور انور ایدہ اللہ کا خلافت جوبلی پیغام نیز وزیراعظم آسٹریلیا اور دیگر اہم قومی راہنماؤں کے تہنیتی پیغامات کے علاوہ خلافت احمدیہ کی مختصر تاریخ، خلفائے کرام کے کارناموں اور جماعت احمدیہ آسٹریلیا کے آغاز اور ترقیات کی تحریری اور تصویری جھلکیاں نیز چند نظمیں بھی پیش کی گئی ہیں۔