رنگ برساتے نظاروں کو سمجھ – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9مئی 2005ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
رنگ برساتے نظاروں کو سمجھ
دھوپ ، سورج ، چاند ، تاروں کو سمجھ
ہر طرف پھیلے ہوئے اسرار دیکھ
اس جہاں کے استعاروں کو سمجھ
چار سُو پھیلے ہیں فطرت کے رموز
کوہساروں ، سبزہ زاروں کو سمجھ
دیکھنا ہے گر تمہیں اپنا وجود
حسرتوں کی یادگاروں کو سمجھ