روئے زمیں پہ دین کے سلطان تمہیں تو ہو – نعت
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم نومبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم حکیم سید عبدالہادی مونگھیری صاحب کی ایک نعت سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
روئے زمیں پہ دین کے سلطان تمہیں تو ہو
شمس و قمر سے بڑھ کے درخشاں تمہیں تو ہو
احسان آپ کا ہے ہر اِک جاندار پر
خلق خدا میں رحمت یزداں تمہیں تو ہو
جورو جفا و ظلم و تعدی کے دَور میں
ہم بیکسوں کے درد کے درماں تمہیں تو ہو
ابر سیاہ چھایا ہے دنیا میں ہر طرف
ظلمت کدے میں شمع فروزاں تمہیں تو ہو