روز آتے رہیں یونہی سکرین پر روز یونہی مجھے آپ ملتے رہیں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍مئی 2011ء میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک مختصر نظم شامل اشاعت ہے ۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
روز آتے رہیں یونہی سکرین پر روز یونہی مجھے آپ ملتے رہیں
میری ویران بزم سخن میں یونہی لفظ و اظہار کے پھول کھِلتے رہیں
میرے صحنِ چمن میں اُترتی رہے ساتھ خوشبو کے حسن بیاں کی صبا
یوں زرِ فکر کے سکّے گرتے رہیں میرے محبوب کے ہونٹ ہلتے رہیں
خوف اور خامشی کی کڑی دھوپ میں کس کو چاک گریباں کا ہوش تک
روز یونہی جو وہ مسکراتے رہیں چاک سینوں کے اپنے بھی سِلتے رہیں