زمیں ، آسماں اور ہوا دوستو! – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اپریل 2010ء میں مکرم اطہر حفیظ فراز صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:
زمیں ، آسماں اور ہوا دوستو!
سبھی کچھ خدا کی عطا دوستو!
زمانے کے درد و الم کچھ نہیں
جو شامل ہو اس کی رضا دوستو!
مصائب بھی آئیں تو ڈرنا نہیں
خدا ہے بڑا باوفا دوستو!
اسی نے ہی مرزا کی تائید کی
جو لیکھو تھا کٹ کے مرا دوستو!
دلوں کے مساکن میں ڈھونڈو اسے
وہ نظروں سے ہے ماورا دوستو!