زمیں ہماری ہے اور آسماں ہمارا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ14جولائی 2008 ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

زمیں ہماری ہے اور آسماں ہمارا ہے
خدا کے فضل سے سارا جہاں ہمارا ہے
بڑھے چلو کہ مقدر میں کامیابی ہے
ہم احمدی ہیں مسیحِ زماں ہمارا ہے
خدا کا وعدہ ہے اِنِّی مَعَک کا جس کے لئے
ہمارے ساتھ ہے وہ مہرباں ہمارا ہے
نصیب بڑھ کے ہو وابستگی خلافت سے
خدا کا سایہ ہے یہ سائباں ہمارا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں