زندگی خواب پریشان سے بیدار ہوئی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اکتوبر 2003ء کی زینت مکرم جمیل الرحمن صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

زندگی خواب پریشان سے بیدار ہوئی
اک نئی شمع خلافت کی ضیا بار ہوئی
پھر سے پروانے جلے ، روشنی غمخوار ہوئی
روح تجدید وفا نغمہ سرا ہونے لگی
دل ہوئے سجدہ کناں ، حمد و ثنا ہونے لگی
سلطنت دست بدست آئی قبیلے والو
عہد خامس میں نئے گھوڑوں پہ زینیں ڈالو
سونت کر تیغ دعا نکلو ، رَجْز یہ گالو
شہسوار اور طرح کے ہیں یہ آنے والے
اپنے مولیٰ کے لئے جان سے جانے والے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں