سارا چمن اداس ہے وہ گلبدن گیا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اکتوبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرم سلیم الدین سیف صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
سارا چمن اداس ہے وہ گلبدن گیا
خاک وطن سے دُور غریب الوطن گیا
مہکے ہوئے گلاب سراپا ہیں احتجاج
اک پھول کیا گیا ہے کہ سارا چمن گیا
پھیلی ہوئی ہے تیرے بدن کی مہک یہاں
اے سجدہ گاہِ ذوق ترا بانکپن گیا