سب ارمان دعائیں بن کر چشم تر میں رہتے ہیں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جولائی 2005ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی نظم بعنوان ’’ایم ٹی اے کی برکات‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
سب ارمان دعائیں بن کر چشم تر میں رہتے ہیں
اپنے سارے خواب اسی پانی کے گھر میں رہتے ہیں
ہر برّاعظم نے سنی ہے چاپ ہمارے قدموں کی
دشت و جبل کھنگالے ہم نے، بحرو بر میں رہتے ہیں
دوشِ ہوا پر بیٹھ کے وہ ہر ہر گھر میں در آتا ہے
مشرق و مغرب سارے اس کی حد اثر میں رہتے ہیں
مغرب کی جانب سے چڑھتا سورج ہم نے دیکھ لیا