سب حسینوں سے حسیں آپؐ کی ذاتِ اقدس – نظم
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ مارچ 2010ء میں مکرم سراج الحق قریشی صاحب کی ایک نعت شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:
سب حسینوں سے حسیں آپؐ کی ذاتِ اقدس
پیارو اُلفت کی امیں آپؐ کی ذاتِ اقدس
مظہرِ نُورِ خدا چشمۂ رُشد و ہدیٰ
نُورِ ایمان و یقیں آپؐ کی ذاتِ اقدس
زینتِ کون و مکاں ، رفعتِ عظمت و شاں
زینتِ خُلدِ بریں آپؐ کی ذاتِ اقدس
دینِ برحق کو کیا آپؐ نے غالب سب پر
شوکت و سطوتِ دیں ، آپؐ کی ذاتِ اقدس