سب سے اوّل جس نے تھا حق کو پہچانا … عورت تھی – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 فروری2008 ء میں مکرم ارشاد عرشی ملک صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
سب سے اوّل جس نے تھا حق کو پہچانا … عورت تھی
میرے نبیؐ کو سب سے پہلے جس نے مانا … عورت تھی
جس نے آپؐ پہ مہر و وفا کا پردہ تانا … عورت تھی
جس نے ایک چھپے جوہر کو روشن جانا … عورت تھی
گھر کو جو جنت میں ڈھالے ایسا جادو عورت ہے
پھول اگر ہے مرد تو اس کی ساری خوشبو عورت ہے