سرمگیں شام ہے چلے آؤ

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍دسمبر 2000ء میں شامل اشاعت مکرم طاہر عارف صاحب کے کلام سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:

سرمگیں شام ہے چلے آؤ
ایک دو گام ہے چلے آؤ
ہم تمہارے بنا بھی زندہ ہیں
ہم پہ الزام ہے چلے آؤ
داغ ہجرت بھی تھا مقدر میں
یہ بھی الہام ہے چلے آؤ
ایک ہی جان طیّب و طاہر
ایک ہی نام ہے چلے آؤ

اپنا تبصرہ بھیجیں