سفر کے آداب
سفر دین کی نیت سے کرنا چاہئے مثلاً یہ نیت کرلی جائے کہ اس سفر میں کوئی نہ کوئی دینی کام بھی انجام دوں گا۔
پھر سفر سے پہلے استخارہ کرنا مسنون ہے جس کا طریق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بتلایا کہ دو نفل پڑھے اور اول رکعت میں سورۃ کافرون اور دوسری میں سورہ اخلاص پڑھے اور التحیات میں دعا کرے۔
سفر کا آغاز دعا سے اور ممکن ہو تو جمعرات کو کرنا چاہئے۔
سواری پر سوار ہوتے وقت اور نئے شہر میں داخل ہوتے وقت مسنون دعائیں پڑھنی چاہئیں۔
آنحضرت ﷺ کا دستور تھا کہ سفر سے واپسی پر مسجد میں تشریف لے جاکر دو نفل ادا فرماتے اور پھر گھر جاتے۔
مسافر کی دعا کو قبولیت کا شرف بخشا جاتا ہے اس لئے سفر دعاؤں میں گزارنا چاہئے۔
سفر کے بارہ میں متفرق ہدایات مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے اپنے مضمون مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ 9؍اکتوبر 1995ء میں بیان کی ہیں۔