سنا رہے ہیں زمانے کو قرب حق کی نوید – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍مئی 2006ء میں ’’اہل وقف جدید‘‘ کے عنوان سے مکرم عبدالسلام اختر صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں:
سنا رہے ہیں زمانے کو قرب حق کی نوید
در حبیب کے خدام ، اہل وقف جدید
ہیں سر بکف وہ چراغ وفا کے پروانے
کہ جن کے ہاتھوں میں سونپی گئی دلوں کی کلید
کبھی تو عرش پہ پہنچے گی میرے دل کی مراد
میں اس کے دست عطا سے نہیں ہوں ناامید
ہزار بار تیرا نام لے کے اٹھیں گے
ہزار باد مخالف کی آندھیاں ہوں شدید