سنی ہم نے جس دم نوائے خلافت – نظم
ماہنامہ ’’السلام‘‘ بیلجئم مئی، جون 2004ء میں شامل اشاعت مکرم ثاقب زیروی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
سنی ہم نے جس دم نوائے خلافت
ہوئے جان ودل سے فدائے خلافت
زمانے کی رفتار یہ کہہ رہی ہے
بقا عدل کی ہے بقائے خلافت
خلافت سہارا ہے ہم غمزدوں کا
اسے رکھ سلامت خدائے خلافت