سوئمنگ پُول ربوہ
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جولائی 1996ء میں مکرم عبدالحلیم صاحب ’’سوئمنگ پول ربوہ‘‘ کا تعارف کرواتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہاں پنجاب سپورٹس بورڈ کے تحت ایک ٹورنامنٹ اور ڈویژن کی سطح پر چیمپئن شپ منعقد ہو چکی ہے۔ یہاں سے قومی سطح پر ابھرنے والے کھلاڑیوں میں نعیم، ہدایت اللہ اور منور لقمان قابلِ ذکر ہیں۔ ایک اور کھلاڑی شاہد محمود صاحب بھی تیزی سے نام پیدا کر رہے ہیں۔ 1994ء میں انہوں نے ڈویژن کی سطح پر کئی کامیابیاں حاصل کیں اور 1995ء میں صوبائی مقابلہ جات میں تین اور قومی مقابلہ جات میں پانچ طلائی تمغے حاصل کئے ہیں۔