سو سال خلافت جو تسلسل سے رواں ہے – نظم
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جنوری2008ء میں شامل اشاعت مکرمہ امۃ الباری ناصرؔصاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
سو سال خلافت جو تسلسل سے رواں ہے
دراصل مسیحا کی صداقت کا نشاں ہے
اب عافیت و امن کا منبع ہے خلافت
دنیا کے مفاسد سے اماں ہے تو یہاں ہے
اس ڈھال کے پیچھے ہی ہر اک فتح و ظفر ہے
اب دین کی واللہ خلافت میں ہی جاں ہے
ہے خیر کا سرچشمہ دعاؤں کا ادارہ
یہ دل ہے خلیفہ کا یا تقویٰ کا مکاں ہے