سُوئے جنت چل دیا محمود کا لختِ جگر – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جون 2007ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کا کلام حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں شائع ہوا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
سُوئے جنت چل دیا محمود کا لختِ جگر
عاشق دینِ محمدؐ احمدیت کا گُہر
دین کا سچا مجاہد وہ ولی درویش تھا
دارِ مہدی میں گزارے جس نے سب شام و سحر
جان و دل سے وہ خلافت پر فدا تھا ہر گھڑی
وہ خلافت کی حمایت میں رہا سینہ سپر
قادیاں کے باسیوں کے واسطے اک ڈھال تھا
باپ کی مانند شفقت کی تھی ہر اک پر نظر
رشک کرتے ہیں فرشتے ایسے نیک انجام پر
تجھ پہ لاکھوں رحمتیں ہوں اے خلیفہ کے پسر