سیدا! آپ جو باطل کے مقابل ٹھہرے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍اکتوبر 2003ء میں کی زینت نصرت تنویر ؔ کی ایک طویل نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

سیدا! آپ جو باطل کے مقابل ٹھہرے
اپنے مولا کے خوشا! پیار کے قابل ٹھہرے
درمیاں اپنے جو کچھ سال گزارے تُو نے
وہی اپنی تو فقط زیست کا حاصل ٹھہرے
تُو نہیں تو یہ محبان شکستہ دل ہیں
اشک آنکھوں میں ترے بعد بمشکل ٹھہرے
وہ ترے دل میں رہے پیار کی دھڑکن کی طرح
جتنے معصوم کہ پابند سلاسل ٹھہرے
تجھ سے ہی ہم نے محبت کا قرینہ سیکھا
سیل نفرت میں تمہی پیار کا ساحل ٹھہرے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں