سیدنا مصلح موعودؓ کی یادیں
محترم پروفیسر حبیب اللہ خان صاحب اپنے مضمون مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ 19؍ستمبر 1996ء میں بیان کرتے ہیں کہ ربوہ میں سیدنا مصلح موعودؓ نے ایک مجلس مشاورت کے موقعہ پر میرے نام کے ساتھ بے ساختہ پروفیسر کہہ دیا۔ اگرچہ بظاہر پروفیسر بننا میرے لئے ممکن نہ تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک کتاب ’’خلاء کی تسخیر‘‘ تصنیف کرنے کی توفیق دی جو نہ صرف بہت مقبول ہوئی بلکہ اس کی بنیاد پر مجھے پروفیسر کا عہدہ بھی مل گیا۔