سیدِ خیرالبشر کی شفقتیں سب کے لئے – نعت
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24ستمبر 2004ء میں مکرم اقبال صلاح الدین صاحب کی ایک نعت سے انتخاب ملاحظہ کیجئے:
سیدِ خیرالبشر کی شفقتیں سب کے لئے
رحمۃللعالمیں کی رحمتیں سب کے لئے
شاخ شاخ آرزو ہے آپؐ ہی سے بارور
تھیں مقدّر میں وگرنہ حسرتیں سب کے لئے
علم و حلم و صدق و لطف و حسن و احسان و کرم
آپؐ کے اوصاف کی سب کثرتیں سب کے لئے