سیرالیون میں احمدیت کا نفوذ
سیرالیون میں احمدیت کا نفوذ جماعتی لٹریچر کے ذریعہ سے ہوا اور 1921ء میں حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نیرؓ صحابی حضرت مسیح موعودعلیہ السلام پہلے مبلغ کی حیثیت سے وہاں پہنچے۔ 1937ء میں باقاعدہ مشن حضرت مولانا نذیر احمد علی صاحب کے ذریعہ قائم ہوا اور 1940ء میں محترم مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری بھی وہاں پہنچ گئے۔ ان مبلغین نے مالی مشکلات کی بناء پر پیدل اور مقامی ذرائع آمد و رفت کے ذریعہ سے ملک کے کونے کونے میں اسلام کا پیغام پہنچایا۔ محترم مولانا محمد گورداسپوری صاحب دسمبر 1952ء میں وہاں پہنچے۔ ان کی بعض یادوں پر مشتمل ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍ستمبر 1995ء میں شائع ہوا ہے۔