شاہ دیکھتے ہیں منصبِ عالی کی حیثیت – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 12؍ اگست 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبد الکریم قدسی صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
شاہ دیکھتے ہیں منصبِ عالی کی حیثیت
وہ دیکھتے نہیں ہیں سوالی کی حیثیت
دستِ سخی نے عزت و توقیر بخش دی
ورنہ تھی خاک دامنِ خالی کی حیثیت
پیوستہ جب تلک ہے شجر کے نصیب سے
تب تک خوشا نصیب ہے ڈالی کی حیثیت
چاہے زمانہ دے لے کڑی سے کڑی سزا
قائم رہے گی روحِ بلالی کی حیثیت