شاید یہ میری عمر کا ہو آخری رمضان – نظم
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ ستمبر 2008ء میں شائع ہونے والی مکرمہ امۃ الباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
شاید یہ میری عمر کا ہو آخری رمضان
شاید نہ ملے پھر مجھے اس ماہ کا فیضان
مولا تو مجھے حشر میں شرمندہ نہ کرنا
اس بندۂ عاصی پہ بہت ہوگا یہ احسان
منہ چھوٹا ہے پر مانگنے آئی ہوں بڑی چیز
میں تجھ سے مانگتی ہوں اے مرے رحمان!
مالک تو مجھے راضیہ مرضیہ اٹھانا
کھل جائے مرے واسطے جو باب ہے ریّان