شرم سی کچھ حجاب ساکچھ ہے – غزل
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8 دسمبر 2004ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک غزل سے انتخاب ملاحظہ کیجئے
شرم سی کچھ حجاب ساکچھ ہے
قرب بھی بے حساب سا کچھ ہے
ماہ سا ، ماہتاب سا کچھ ہے
ہوبہو آنجناب سا کچھ ہے
مسکراتا ہوا ، حسین و جمیل
ایک چہرہ گلاب سا کچھ ہے
اس کو دیکھا تو یوں لگا جیسے
عشق کارِ ثواب سا کچھ ہے