شہد سے الرجی کا علاج
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍جنوری 2000ء میں مکرمہ حمیرا سلیم صاحبہ کا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں تحریر کیا گیا ایک خط شامل اشاعت ہے جسے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر افادۂ عام کے لئے شائع کیا گیا ہے۔
خط میں اپنے بیٹے کی الرجی سے شفایابی کا ذکر کرتے ہوئے وہ لکھتی ہیں کہ میرے بیٹے کو انڈے سے شدید الرجی تھی۔ جب مَیں نے کتاب ’’طب نبوی‘‘ میں شہد سے علاج کے بارہ میں پڑھا، کہ چھ ماہ نہار منہ پانی میں ڈال کر مریض کو دیا جائے، تو روزانہ باقاعدگی سے صرف صبح خالی پیٹ بچے کو شہد دودھ میں دو کھانے کے چمچ ملاکر چار ماہ دیا گیا کیونکہ بچہ پانی میں شہد نہیں پیتا تھا۔ ابھی علاج کی مدت دو ماہ باقی ہے کہ وہ انڈے سے بنی ہوئی چیزیں اور کئی بار انڈا بھی کھاچکا ہے۔