شہر ہے اِک درد کا منظر ترے جانے کے بعد – نظم
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2003ء کی زینت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے۔ یہ نظر آپ نے جلسہ سالانہ برطانیہ 2003ء کے موقع پر حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے مزار پر حاضری کے بعد کہی تھی:
شہر ہے اِک درد کا منظر ترے جانے کے بعد
مَیں بھی آیا ہوں بچشمِ تر ترے جانے کے بعد
تُو نے کیا دیکھا ہے یوں ہوکر سرِ محفل خموش
ہم نے تو دیکھا ہے اِک محشر ترے جانے کے بعد
تُو کہ اِک تابندہ مظہر قدرتِ ثانی کا تھا
مل گیا ہے اِک نیا مظہر ترے جانے کے بعد