ضیاءِ نُورِ مسیحا و مصلح موعود… نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 26؍فروری 2024ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍فروری 2016ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں چند شعراء کے کلام سے انتخاب شامل ہے۔اس میں سے مکرم صاحبزادہ مرزا حنیف احمد صاحب کا کلام ملاحظہ فرمائیں:
ضیاءِ نُورِ مسیحا و مصلح موعود
نزولِ حضرتِ جاں آفریں و اصل شہود
طبابت دمِ عیسیٰ و نغمۂ داؤد
یہ سیلِ حُسنِ لطافت برنگ لامحدود