عبقری لوگ تھے اور چنیدہ سبھی – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 دسمبر2012ء میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو سیّدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے یور پین پارلیمنٹ میں ارشاد فرمودہ خطاب کے پس منظر میں کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
عبقری لوگ تھے اور چنیدہ سبھی
باادب صف بہ صف یورپی یونین
گر رہے تھے خطابت کے دُرِّعدن
چُن رہی تھی صدف یورپی یونین
اک طرف تھا خطیبِ جہاں بولتا
سنتی تھی اِک طرف یورپی یونین
خوبیاں ان کی ، کوتاہیاں بھی بیاں
گفتگو کا ہدف یورپی یونین
جس کے آہنگ سے قدسیؔ سبھی چُور تھے
سُن رہی تھی وہ دَف یورپی یونین