عجب دلکش سماں دارالاماں میں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 مارچ 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔
عجب دلکش سماں دارالاماں میں
گھرا ہو چاند جیسے کہکشاں میں
زمیں والو! نہ سمجھے جس صدا کو
سنو! اب گونجتی ہے آسماں میں
دلوں کو کھینچتی آواز اس کی
عجب تاثیر ہے اس کے بیاں میں
کتابِ عشق کا ہر باب دیکھا
اسی کا نام ہے ہر داستاں میں