عظمتِ کردار
مجلہ ’’النساء‘‘ کینیڈا کے سہ ماہی اول 1995ء کے انگریزی حصہ میں مکرمہ فریحہ داؤد صاحب رقمطراز ہیں کہ یہ حضور اکرم ﷺ کا پُرعظمت کردار ہی تھا جس نے آپؐ کے دشمنوں کے دلوں میں عظیم تغیر بپا کردیا۔ چنانچہ ہمیں بھی مسلسل اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہئے۔ نیز نظم و ضبط کے ساتھ اپنے جذبات پر قابو پانا ہی کردار کی عظمت ہے اور یہ بھی کہ اچھی سوچ ہی اچھے کردار کو جنم دیا کرتی ہے۔