علم و ہنر کا آپ تھے اک بحر بے کنار – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍جولائی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم اعظم نوید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
علم و ہنر کا آپ تھے اک بحر بے کنار
ہر آگہی کا نُور دکھا کر چلے گئے
شیریں کلام سے کیا دنیا کا دل اسیر
عشق و وفا کی بزم سجا کر چلے گئے