عمر بڑھانے کا نسخہ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اپریل 1995ء کی زینت سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد سے ایک اقتباس ہدیہ قارئین ہے:
’’عمر بڑھانے کا اس سے بہتر کوئی نسخہ نہیں ہے کہ انسان خلوص اور وفا داری کے ساتھ اعلائے کلمہ دین حق میں مصروف ہو جاوے اور خدمت دین میں لگ جاوے اور آجکل یہ نسخہ بہت ہی کام کرتا ہے کیونکہ دین کو آج ایسے مخلص خادموں کی ضرورت ہے۔ اگر یہ بات نہیں ہے تو پھر عمر کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔‘‘